*وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا اور صوبے کی صورت حال
======================================
احمدبخش کوراٸی جنرل سکریٹری (ن)لیگ ضلع لاڑکانہ
لاڑکانہ ▪️ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی حسب سابق خیبر پختونخوا جیسے حساس صوبے کے معاملات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اڈیالہ جیل پہنچے اور جیل میں قید پاکستانی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم سے ملاقات کیلئے دھرنا دیا۔جو قابل مزمت عمل ھے
شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم
▪️یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس ملاقات کیلئے اپنے بنیادی فرائض کو صرف نظر کر کے اسلئے بضد ہیں کہ وہ صوبے کے گورننس اور سیاسی امور پر جیل میں قید ایک مجرم سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔
شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم
سوال یہ ہے کہ کیا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ایک مجرم جیل میں بیٹھ کر ایک صوبے یا ملک کی سیاست اور گورننس بارے فیصلے کرے۔ یقیناً اسکا جواب نفی میں ہے کیونکہ ایسا کرنا آئین و قانون سے متصادم ہے۔
شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم
▪️کیا جرائم کی پاداش میں قید شخص سے سیاسی ملاقاتیں قانون کے دائرے میں ہیں اگر ایسا ہوتا تو کوئی بھی سیاسی کارکن ایسی خواہش کا اظہار کر سکتاہے جسکو پورا کرنا قانونی اور انتظامی لحاظ سے ممکن نہیں
شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم
▪️ماضی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ہر ملاقات چائے وہ وکلاء نے کی یا فیملی نے، کے بعد ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹس سے ہرزہ سرائی کا ایک سلسلہ شروع ہوا جسمیں پاکستان مخالف قوتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اگر ملاقاتوں کے مضمرات ایسے ہوں تو کوئی ریاست اسکی اجازت نہیں دے سکتی۔
شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم
▪️کیا کوئی ریاست یا اسکی انتظامیہ اس بات کی اجازت دے سکتی ہے کہ محض سیاسی ملاقاتوں کیلئے جتھے لائے جائیں اور نا صرف جیل جیسی حساس جگہ کی سیکورٹی پامال کی جائے بلکہ اڈیالہ جیسے گنجان آباد علاقے کے مکینوں کی روز مرہ زندگی کو مفلوج کر دیا جائے۔
شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم
▪️سہیل آفریدی کے کل کے دھرنے سے پیشتر ہندوستانی اور افغانی میڈیا کی بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس دھرنے اور ملاقاتوں پے بڑھتے اصرار میں پاکستان مخالف قوتوں کا وسیع تر ایجنڈا نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اور پھر جب یہ زہریلا ایجنڈا ان انڈین چینلز سے ہو جنھیں مودی سرکار نے ہمیشہ پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئے استعمال کیا ہو۔
شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم
▪️خیبر پختونخوا کے گورننس اور سیکورٹی کے مسائل قطعی طور پر اس بات کی اجازت نہیں دیتے کے صوبے کا چیف ایگزیکٹو ایسے حساس مسائل کو پس پشت ڈال کر ایک سزا یافتہ قیدی کے عشق میں اپنے حواریوں کے ساتھ دھرنے پے بیٹھ جائے جہاں اسکی پارٹی کی سنجیدہ قیادت کی غیر موجودگی بھی سوالیہ نشانات کھڑے کر دے
شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم شیم
جاری کردہ میڈیاسیل
پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع لاڑکانہ