سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ایکشن، متعدد کی سزائیں، تبادلے اور اپیلیں مسترد۔ڈی آئی جی سکھر
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ایکشن، متعدد کی سزائیں، تبادلے اور اپیلیں مسترد۔ڈی آئی جی سکھر کے سخت احکامات جاری انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کی ہدایات کے تحت محکمہ پولیس میں شفاف احتسابی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے محکمانہ انکوائری رپورٹس کی روشنی میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف اہم فیصلے جاری کر دیے۔ ان فیصلوں میں کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، غیرقانونی سرگرمیوں، غفلت، جرائم پر قابو پانے میں ناکامی اور مسلسل غیرحاضری جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ڈی آئی جی سکھر نے اندرونی احتسابی عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے نامزد سینئر افسران پر مشتمل بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر سزا، بحالی، تبادلے اور اپیلوں سے متعلق درج ذیل احکامات جاری کیے:ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر اعوان اور کانسٹیبل لدھو خان منگنیجو (ضلع سکھر) کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات پر ایک سال کی سروس ختم کرکے ضلع گھوٹکی ٹرانسفر کر دیا گیا۔کانسٹیبل مست علی فلپوٹو (سکھر) اور کانسٹیبل شیر زادہ پٹھان (خیرپور) کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر دو سال کی سروس ختم کرتے ہوئے ضلع گھوٹکی ٹرانسفر کرنے کے احکامات۔اے ایس آئی منظور احمد سیٹھار کی دوبارہ اے ایس آئی کے عہدے پر بحالی کی اپیل مسترد۔برطرف کانسٹیبل محمد اسحاق چاکرانی اور عدنان علی منگی کی مسلسل غیرحاضری کے باوجود بحالی کی اپیل رد کر دی گئی۔برطرف کانسٹیبل جمیل احمد مہر (گھوٹی) کی بحالی کی اپیل کو کمپلسری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔کانسٹیبل سجاول حسین جامڑو (خیرپور) کی بحالی کی اپیل پر دوبارہ انکوائری کرانے کا حکم۔کانسٹیبل عبدالغفار ناریجو کی طویل غیرحاضری کے معاملے پر چھٹی بغیر تنخواہ منظور کرتے ہوئے ضلع گھوٹکی ٹرانسفر۔انسپکٹر اعجاز علی مخدوم (خیرپور) کی ایک سال سروس ختم کرنے کی سزا کو کم کرکے مائنر پنشمنٹ — ایک انکریمنٹ روکنے میں تبدیل کر دیا گیا۔سب انسپکٹر نوید مصطفیٰ جمانی (خیرپور) کی میجر پنشمنٹ کو سینشور (تنبیہ) میں تبدیل کیا گیا۔سب انسپکٹر اللہ داد چاچڑ (گھوٹی) کی ایک سال سروس ختم کرنے کی سزا بھی سینشور میں تبدیل کر دی گئی۔سب انسپکٹر صفدر عباس فلپوٹو (گھوٹی) کے شوکاز نوٹس کو فائل کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت۔برطرف اے ایس آئی منظور احمد لانگا (گھوٹی) کی بحالی کی اپیل منظور کرلی گئی؛ انہیں نوکری پر بحال کرتے ہوئے مائنر پنشمنٹ—سینشور جاری کیا گیا۔انسپکٹر ذوالفقار علی مہر (گھوٹی) کے خلاف شوکاز نوٹس کو فائل کیا گیا اور آئندہ محتاط رہنے کی تنبیہ جاری کی گئی۔ڈی آئی جی سکھر رینج نے مختلف اضلاع میں 30 سے زائد افسران و اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ پولیس فورس میں کسی بھی قسم کی غفلت، کرپشن، مجرمانہ سرگرمی، اختیارات سے تجاوز یا سماجی برائیوں میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔یہ اقدامات محکمہ پولیس سکھر رینج کے اندر شفاف، موثر اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت جاری احتسابی عمل کی عملی مثال ہیں، جن کا مقصد فورس کے نظم و ضبط اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔