*گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کی تیاریاں: وزیراعظم نے کامران ٹیسوری سے استعفیٰ طلب کر لیا*
*گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کی تیاریاں: وزیراعظم نے کامران ٹیسوری سے استعفیٰ طلب کر لیا*
وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کے عہدے پر تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے ذریعے موجودہ گورنر کامران ٹیسوری سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، کامران ٹیسوری کو استعفیٰ جمع کرانے کا کہہ دیا گیا ہے اور انکار کی صورت میں انہیں باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری ہے۔ نئے گورنر کے لیے زیر غور ناموں میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن، سابق سینیٹر نہال ہاشمی اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز شامل ہیں۔ یہ اقدام ایک وسیع سیاسی مفاہمت کا حصہ ہے جس کے تحت دو صوبوں کے گورنر پاکستان پیپلز پارٹی اور دو پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دیے جائیں گے، اور حکومتی اتحاد میں مشاورت کے بعد جلد ہی حتمی فیصلہ متوقع ہے۔