فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی سے پہلے اہم پیشرفت ہوگئی، حکومت نے موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی اے نے ایم وی این او فریم ورک اور لائسنس کا ڈھانچہ تیار کرلیا۔
فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی سے پہلے اہم پیشرفت ہوگئی، حکومت نے موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی اے نے ایم وی این او فریم ورک اور لائسنس کا ڈھانچہ تیار کرلیا۔
حکومت نے موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے ایم وی این او فریم ورک اور لائسنس کا ڈھانچہ تیار کرلیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوشش ہے فائیو جی نیلامی سے پہلے ایم وی این او لائسنس جاری کیے جائیں، جنوری 2026ء میں ایم وی این او لائسنس کے اجراء کا امکان ہے، موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز لائسنس کی فیس ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس کے تحت پورے ملک میں سروس فراہم کی جاسکے گی، ایم وی این اوز پاکستانی موبائل آپریٹرز کے ساتھ کمرشل معاہدے کریں گے، پاکستانی موبائل آپریٹرز اپنا اضافی اسپیکٹرم ایم وی این اوز کو دے سکیں گے۔