November 17, 2026

کنری رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف اسسٹنٹ کمشنر کنری کا شہر میں غیر قانونی نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن غریبوں کے ٹھیلے اور

IMG-20251128-WA0216

کنری رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

اسسٹنٹ کمشنر کنری کا شہر میں غیر قانونی نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن غریبوں کے ٹھیلے اور پتھارے مسمار جبکہ با اثر لوگوں کو چھوٹ اسسٹنٹ کمشنر کنری کے دہرے معیار پر شہر کے سیاسی سماجی رہنماؤں میں تشویش کی لہر

اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار نے ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ اور پولیس نفری کے ہمراہ کنری شہر میں غیر قانونی نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری عمرکوٹ روڈ امریکن چوک فوٹا روڈ اور اللّٰہ والے چوک کے اطراف میں موجود سبزی فروٹ ودیگر اشیاء کے ٹھیلوں کیبنوں اور رکشوں کو ہٹاتے ہوئے سبزی فروٹ کے ٹھیلوں پر پڑا سامنا بکھیر دیا جبکہ شہر میں قائم چھوٹے چھوٹے پتھاروں کو گرا دیا دوسری جانب شہر بھر میں سرکاری املاک پر قبضے جوں کے توں قائم ہیں با اثر لوگوں نے شہر میں نا جائز تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی اسسٹنٹ کمشنر کنری کے اس دوہرے معیار پر شہر کے سیاسی سماجی رہنماؤں نے حیرت و تجسس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ کنری شہر میں نا جائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائی کی جائے شہر بھر سے سرکاری املاک کے قبضے و گزار کراتے ہوئے نا جائز تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے