*ایرانی تعاون سے کوئٹہ کے کڈنی سینٹر کو نئی ڈائیلاسز مشینیں فراہم۔۔۔* *کوئٹہ*
*ایرانی تعاون سے کوئٹہ کے کڈنی سینٹر کو نئی ڈائیلاسز مشینیں فراہم۔۔۔*
*کوئٹہ*
*ایرانی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کوئٹہ کے کڈنی سینٹر کو نئی ڈائیلاسز مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔۔۔ مشینوں کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کیا، جبکہ ایرانی قونصل خانے کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔۔۔*
*گورنر بلوچستان نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران کی جانب سے فراہم کی جانے والی ڈائیلاسز مشینیں گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے دوست ممالک کا تعاون قابلِ قدر ہے۔۔۔*
*ایرانی حکام کے مطابق مشینوں کی فراہمی کا مقصد بلوچستان میں بڑھتے ہوئے گردے کے مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج فراہم کرنا ہے۔ کڈنی سینٹر کے عملے کا کہنا ہے کہ نئی مشینوں کے بعد روزانہ سینکڑوں مریضوں کو بہتر ڈائیلاسز سہولت فراہم کی جا سکے گی، جس سے علاج کا دباؤ بھی کم ہوگا۔۔۔*
*عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں گردوں کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اور اس طرح کی امداد سے علاج کے معیار میں واضح بہتری آئے گی۔ شہریوں نے ایرانی حکومت اور بلوچستان حکومت کے اس تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صحت کے دیگر شعبوں میں بھی ایسی پیش رفت جاری رہے گی۔۔۔*