November 17, 2026

*پٹرولنگ و ٹریفک پولیس افسران کی غفلت* *کم عمر لڑکے موٹر سائیکل ڈرائورزآے روز حادثات کا باعث بننے لگے*

Screenshot_2025-11-27_133204

*پٹرولنگ و ٹریفک پولیس افسران کی غفلت*
*کم عمر لڑکے موٹر سائیکل ڈرائورزآے روز حادثات کا باعث بننے لگے*

میلسی(محمدمختارسولگی ) میلسی و گرد و نواح دوکوٹہ، مترو،گڑھاموڑ،ٹبہ سلطان پور ،جلہ جیم وغیرہ میں کم عمر لڑکےخاص طور پرکم عمر طلباء موٹر سائیکل ڈرائیونگ کرنے لگے ،جو کہ آے روز حادثات کا باعث بن رھے ھیں۔ پٹرولنگ و ٹریفک پولیس افسران کی غفلت،چشم پوشی کی وجہ سے مستقبل کے معمار کم عمر لڑکوں کی ڈرائیونگ عام ہو چکی ہے جس وجہ سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے۔ان کم عمر ڈرائیونگ کرنے والوں کی وجہ سے انکے ساتھ سکولوں میں جانے والے بچے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ کم عمر موٹرساٸیکل سوار تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے نظر اتے ہیں اور ساتھ سے دو دو تین تین بچے بٹھا کے خوب دوڑیں لگاتے ہیں، جس وجہ سے اکثر حادثات ہو جاتے ہیں۔اسی طرح کم عمر اور ناتجربہ کار چاند گاڑی والے ریسیں لگاتے ھیں اور أپس میں مقابلہ بازی کرتے ہوۓ حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔دریں اثناء عوامی حلقوں نے سکول اوقات میں قصبوں، شہر سے گزرنے والی ہیوی گاڑیوں پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ھے۔بغیر حفاظتی اقدامات کٸیے اور بغیر ڈھامپے مٹی اور ریت سے بھری ٹرالیوں کے شہر میں داخلے ہر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ھے.