محمد نبیل خان، پبلک ریلیشن آفیسر سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن۔۔۔۔
محمد نبیل خان، پبلک ریلیشن آفیسر سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن۔۔۔۔
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے ملتان میں اپنے نئے انیشیٹو، صنعت زار سوشل ویلفیئر ملتان کی بیرونی دیوار پر قائم کی جانے والی “دیوار خیر” کا افتتاح کیا۔
”دیوار خیر“ پر مستحق افراد کیلئے گرم کپڑے، جرسیاں، سویٹر، جیکٹس، اپر، ہڈ، جوتے، رضائیاں، کمبل سمیت دیگر ملبوسات، اشیائے ضرورت فراہم کیے جارہے ہیں۔ “دیوار خیر” کے لیے ضلعی انتظامیہ ملتان اور
ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروہ ہمدانی کی خصوصی کاوشوں سے محکمہ سوشل ویلفئیر ملتان، این جی اوز اور مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں شامل ہیں “دیوار خیر” پہ ضرورت مند سفید پوش افراد کے لیے اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔
صنعت زار سوشل ویلفیئر ملتان کی بیرونی دیوار پر قائم “دیوار خیر” کے افتتاح کے لیے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کے پہنچنے پر، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروہ ہمدانی نے ان کا استقبال کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد مبشر رحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان، فوکل پرسن منیجر صنعت زار رائے زید الخیر، فوکل پرسن اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اقبال سہو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیر میڈم امتیاز فیروز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نعیم اکبر، پبلک ریلیشن آفیسر سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن محمد نبیل خان سمیت دیگر افسران اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کے نمائندگان، میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے “دیوار خیر” کے لیے ضلعی انتظامیہ ملتان اور محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان کی کارکردگی کو سراہا۔