تھائی لینڈ میں بارش کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلاب کے باعث اموات بڑھ کر 33 ہو گئیں۔ تھائی لینڈ کے جنوبی شہر ہاٹ یائی سمیت متعدد علاقوں میں
تھائی لینڈ میں بارش کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلاب کے باعث اموات بڑھ کر 33 ہو گئیں۔ تھائی لینڈ کے جنوبی شہر ہاٹ یائی سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، 400 ملی میٹر سے زائد بارش نے تین سو سالہ ریکارڈ توڑ دیا، مختلف حادثات میں تینتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں مجموعی طور پر تقریباً 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ تھائی حکومت کے مطابق سیلاب 10 صوبوں سے گزرا جب کہ ملائیشیا کی 8 ریاستیں بھی متاثر ہوئیں، تین روزہ طوفانی بارشوں کے باعث شہر میں ہسپتالوں،بازار سمیت متعدد عمارتیں زیر آب آ گئیں، سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔