November 17, 2026

*سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، کراچی میں سب سے زیادہ 199 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، میڈیارپورٹ*

IMG-20251126-WA0297

*سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، کراچی میں سب سے زیادہ 199 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، میڈیارپورٹ*

سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گہیا ہے کہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 373 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 58 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں مزید 41 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 89 ہو گئی ہے، کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 28 نئے مریض اور حیدرآباد میں 19 مریض داخل ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں 64 جبکہ نجی اسپتالوں میں 28مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے، سرکاری و نجی لیبارٹریوں میں 3،412 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 373 افراد کے نتائج مثبت آئے، مثبت کیسز میں سب سے زیادہ تعداد کراچی کی لیبارٹریوں میں سامنے آئی جہاں 199کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ حیدرآباد کی لیبارٹریوں میں 174 مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے، ڈی جی ہیلتھ سندھ کے مطابق آج بھی صوبے میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔