*کراچی میں ایک ماہ کے دوران 71 کروڑ روپے سے زائد کے 93 ہزار ای چالان کئے گئے، ٹریفک پولیس*
*کراچی میں ایک ماہ کے دوران 71 کروڑ روپے سے زائد کے 93 ہزار ای چالان کئے گئے، ٹریفک پولیس*
کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کا ایک ماہ مکمل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے اعدادوشمار جاری کردئے ہیں جسکے مطابق ایک ماہ کے دوران ٹریفک خلاف ورزیوں پر 93 ہزار سے زائد ای چالان ہوئے۔ ان چالان کے جرمانے 71 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ سب سے زیادہ 57 ہزار 541 چالان سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر ہوئے جنکے جرمانے 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے بنتے ہیں۔ 22 ہزار 227 موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہنے پر چالان کیےگئے جسکے جرمانے 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار بنتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر میں نصب ٹریکر کی مدد سے تیز رفتاری پر 1188 چالان ہوئے۔ تیز رفتاری سے ڈرائیونگ پر 2699 ، سگنل کی خلاف ورزی پر 3102 چالان ہوئے۔