November 17, 2026

*دبئی ایئر شو حادثے کے بعد آرمینیا نے بھارتی جنگی طیارے کی خریداری معطل کردی*

IMG-20251126-WA0290

*دبئی ایئر شو حادثے کے بعد آرمینیا نے بھارتی جنگی طیارے کی خریداری معطل کردی*

دبئی ایئر شو 2025 میں بھارتی جنگی طیارے “تیجس ایم کے۔1 اے” کے ہلاکت خیز حادثے کے بعد آرمینیا نے 1.2 ارب ڈالر مالیت کے مجوزہ معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔

اس پیشرفت کو بھارت کی دفاعی برآمدات کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

آرمینیا بھارتی ساختہ ہلکے جنگی طیاروں کی خریداری کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا تھا اور تقریباً 20 طیاروں پر مشتمل ممکنہ ڈیل پر بات چیت جاری تھی، تاہم حادثے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد آرمینیا نے تیجس کی قابلِ بھروسہ کارکردگی اور طویل المدتی آپریشنل استحکام پر سوالات اٹھا دیے۔