November 17, 2026

*پنجاب بھر میں موجود غلہ منڈیاں اور سبزی منڈیاں ختم کرنے کا فیصلہ

Screenshot_2025-11-26_034625

*پنجاب بھر میں موجود غلہ منڈیاں اور سبزی منڈیاں ختم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام سبزی منڈیوں اور غلہ منڈیوں کو ختم کرنے کا ایک بڑا اعلان کیا ہے اور ان کا نام تبدیل کر کے “وزیر اعلیٰ کاشتکار بازار” رکھ دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ منڈیوں میں آنے والے تمام غلے، سبزیاں اور پھلوں کا ریکارڈ حکومتِ پنجاب کے پاس موجود ہو۔ اس نئے نظام کے تحت، مال بردار گاڑیوں اور منڈی میں موجود مال کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ، بولی لگانے والے افراد اب صرف سرکاری اہلکار ہوں گے، اور پرائیویٹ افراد کو بولی لگا کر مال بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ “کاشتکار بازاروں” کی تزئین و آرائش بھی کی جا رہی ہے اور سرکاری املاک پر قابض افراد سے قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشنز شروع کر دیے گئے ہیں۔سیف سٹی کیمرے کے ذریعے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا
غلہ منڈیوں اور سبزیوں منڈیوں میں من مانے ریٹ لگانے والوں کے لیے دردناک خبر

پنجاب حکومت کا سبزی منڈیاں اور غلہ منڈیاں اپنے سپرد کرنے پر غور

منڈیاں حکومت کے سپرد ہونے کے بعد سب کچھ حکومتی ریٹ پر ملا کرے گا

آئندہ چند روز بعد اس کا حتمی اعلان کیا جائے گا