ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج، سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار*
*ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج، سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار*
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرکے سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججزکی درخواست میں انٹراکورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواست خارج کردی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے ججز کا تبادلہ کثرت رائے سے درست قرار دیا تھا۔