خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت کنٹرول روم میں خسرہ اور روبیلا جاری ویکسینیشن
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت کنٹرول روم میں خسرہ اور روبیلا جاری ویکسینیشن مہم کے دوران ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا مقرر کردہ اہداف کے حصول میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے علاوہ دیگر انتظامی امور پر زیر بحث آئیں۔ اجلاس میں زیرو ڈوز بچوں کی درست انداز میں ریکارڈ اور رپورٹنگ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول نے کہاکہ خسرہ اور روبیلا کی مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نےکہاکہ ویکسینیشن کے بارے میں شہریوں کو درست معلومات فراہم کی جائیں اس سے بچے کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نےکہاکہ ٹیموں کی کارکردگی کو جانچنا جائے کارگردگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سپروائزر اور ٹیموں کے مابین رابطہ کاری کی حکمت عملی ترتیب دیں تاکہ مہم کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈاکٹر راوگلزار یوسف ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر نے خسرہ اور روبیلا کے خاتمے اور ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دیاخسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم میں پنجاب بھر میں نمایاں کارکردگی پر غزالہ کنول اے ڈی سی جی نے محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہا۔