November 17, 2026

سکھر۔۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور آل سکھر تاجر اتحاد کے صدر میر عبدالرحمان مینگل نے شہر کے تفریحی پارکوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا

IMG-20251124-WA0084

سکھر۔۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور آل سکھر تاجر اتحاد کے صدر میر عبدالرحمان مینگل نے شہر کے تفریحی پارکوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث سکھر کے پارک تباہ حالی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ واکنگ ٹریک پارک سمیت متعدد تفریحی مقامات پر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر پڑے ہیں، پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر نہیں جبکہ بیت الخلا بھی مکمل طور پر غیر فعال ہیں، جس کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بعض پارکوں میں شراب کی خالی بوتلیں تک عام دیکھنے کو ملتی ہیں، جو انتظامیہ کی غفلت کا واضح ثبوت ہے میر عبدالرحمان مینگل کا کہنا تھا کہ پارکوں کی تزئین و آرائش پر خطیر رقوم خرچ کی جاتی ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی واضح بہتری نظر نہیں آتی۔ انہوں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ تفریحی پارکوں کی فوری بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات کرائی جائیں، جبکہ صفائی، سکیورٹی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جائے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سکھر کے شہریوں کو تفریح کی بنیادی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو اس کے منفی اثرات شہریوں کی صحت اور معاشرتی ماحول پر سنگین نتائج چھوڑ سکتے ہیں اس موقع پر انکے ہمرا سمبارا یوگا کلب کے افسران پاکستان کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن چیئرمین عرفان کھوسو، عبدالقیوم کھوسو و دیگر بھی موجود تھے،