انٹرپول نے خطرناک ملزمان گرفتار کر لیے گوجرانوالہ. سپیشل آپریشنز سیل سی سی ڈی پنجاب نے بیرون ملک یو اے ای سے قتلوں کے سات اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے اور انہیں ملک واپس لائے ہیں ۔
انٹرپول نے خطرناک ملزمان گرفتار کر لیے
گوجرانوالہ. سپیشل آپریشنز سیل سی سی ڈی پنجاب نے بیرون ملک یو اے ای سے قتلوں کے سات اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے اور انہیں ملک واپس لائے ہیں ۔
سی سی ڈی پنجاب کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے خالد نواز وریاء کی سربراہی میں یو اے ای حکومت کے ساتھ رابطہ کر کے ان اشتہاریوں کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لائے ہیں، پکڑے گئے اشتہاری مجرمان کئی سالوں سے پولیس کو مطلوب تھے ۔ ان میں اشتہاری غضنفراقبال ولد غلام نبی بخش سکنہ اقبال نگر کوٹ مومن ضلع سرگودھا جس نے 1995 میں ایک شہری قتل کیا اور بیرون ملک یو اے ای فرار ہو گیا تھا۔ زبیر خان سکنہ جوڈیشل کالونی راولپنڈی بھی قتل کرنے کے بعد فرارتھا۔ مجرم اشتہاری عمرفاروق کھبیکی گوجرانوالہ نے جائیداد کے لالچ میں اپنے حقیقی بھائی کو قتل کیا ۔ مجرم اشتہاری ایمان وارث بٹ چک قاضی تحصیل و ضلع سیلکوٹ نے گزشتہ سال ایک شہری کو قتل کیا تھا، مجرم اشتہاری نعمت اللہ جامپور ضلع راجن پور نے ایک شہری کو قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک یو اے ای فرار ہو گیا تھا۔ مجرم اشتہاری ذوالفقارعلی سکنہ چک نمبر 343 wb تحصیل دنیا پور ضلع لودھراں نے 2013 میں شہری کو قتل کیا تھا اور یو اے ای فرار تھا۔ مجرم اشتہاری گلفام نے 5 سال قبل ایبٹ آباد میں شہری کو قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک یو اے ای فرار تھا۔ مجرم اشتہاری خیبر پختون خواہ پولیس کو مطلوب تھا۔۔