October 9, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر کے احکامات نظر انداز،پاکستان ریلویز نوابشاہ کے حکام کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو

IMG-20251123-WA0149

نوابشاہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر کے احکامات نظر انداز،پاکستان ریلویز نوابشاہ کے حکام کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو پبلک پارک کی اراضی حوالے کرنے سے گریز،شہریوں کی جانب سے پاکستان ریلویز کے اعلٰی حکام سے کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر /سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز ہیڈ کوآرٹر لاہور کی جانب سے دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر پبلک پارک کی تعمیر کے لئے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی درخواست پر119680 اسکوائر فٹ کے ڈویژنل ٹریسنگ پلان کی منظوری دی،جس پر ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز ہیڈ کوآرٹر لاہور کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر کو لینڈ لیز چارجز اور گراؤنڈ رینٹ کا شیڈول ارسال کیا گیا،جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر نے پانچ ماہ قبل ٹاؤن آفیسر ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو پبلک پارک کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لئے منظور شدہ ریلوے اراضی کے لینڈ لیز چارجز 3,164,869روپے اور پانچ سال کا گراؤنڈ رینٹ 2,992,000روپے ٹوٹل 6,156,869روپے کی رقم کی ادائیگی کے لئے لیٹر ارسال کیا،جس پر ٹاؤن کمیٹی دوڑ نے چار اقساط میں رقم کی ادائیگی کی،جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر کی جانب سے اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز نوابشاہ اور انسپیکٹر آف ورکس ریلویز نوابشاہ کو لیٹر ارسال کرکے احکامات دیئے کہ جلد ازجلد منظور شدہ ریلوے اراضی ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے حوالے کی جائے،اور ٹاؤن کمیٹی دوڑ سے تحریری معاہدہ کیا جائے،بتایا جاتا ہے کہ 20یوم گزرجانے کے باوجود پاکستان ریلویز نوابشاہ کے حکام نے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر کے احکامات پر عمل نہیں کیا ہے،ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی انتظامیہ نے متعدد بار اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز نوابشاہ اور انسپیکٹر آف ورکس ریلویز نوابشاہ سے رابطہ کیا،جنہوں نے متعدد بار ریلوے اراضی حوالے کرنے کا شیڈول دیا،مگر اس پر عمل نہیں کیا،ذرائع کے مطابق پبلک پارک کی منظور شدہ ریلوے اراضی کے ایک بڑے حصہ پر قابضین کا غیر قانونی قبضہ ہے،اور پاکستان ریلویز نوابشاہ کی جانب سے غیرقانونی قبضے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے،جسکی وجہ سے پبلک پارک کی منظور شدہ اراضی ٹاؤن کمیٹی کو دینے کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے،اور پبلک پارک کی تعمیر کا کام تاخیر کا شکار ہورہا ہے،جسکے سبب شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور شہریوں نے پاکستان ریلویز نوابشاہ کے تاخیری حربوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پاکستان ریلویز،سیکریٹری پاکستان ریلویز اسلام آباد، چیف ایگزیکٹو آفیسر /سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز لاہور،ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈریلویز لاہور،ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک پارک کی منظور شدہ ریلوے اراضی کو ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو دینے میں تاخیر کرنے پر اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز نوابشاہ اور انسپیکٹر آف ورکس ریلویز نوابشاہ کے خلاف کاروائی کی جائے،اور منظور شدہ اراضی جلد از جلد ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے حوالے کی جائے