ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حاجی محمد اسلم کے بیٹے محمد کلیم اسلم اور محمد وسیم اسلم (اے ون نیوز والے) کے بھائی، چوہدری ساجد حمید کے بہنوئی محمد ندیم اسلم قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حاجی محمد اسلم کے بیٹے محمد کلیم اسلم اور محمد وسیم اسلم (اے ون نیوز والے) کے بھائی، چوہدری ساجد حمید کے بہنوئی محمد ندیم اسلم قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ مورخہ 22 نومبر بروز ہفتہ دوپہر 2:30 بجے چک 123/6R کے قبرستان میں ادا کی گئی،۔نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں جناح پریس کلب کے صدر سعود فاروق چغتائی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیخ راشد سعدی، سینئر صحافی میاں عدنان چوہدری، اعجاز الحق ایم این اے، عظیم عقیل نمبردار، میاں عبد الواحد، ایس ایچ او جاوید جوئیہ سمیت ہارون آباد اور فقیر والی کی سیاسی، سماجی اور صحافتی برادری کی نمایاں شخصیات شامل تھیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین