آپ اپنے ہاتھ میں سانحہ ملک پور فیصل آباد کا ایک سرا پکڑ لیں اور دوسرا سرا میں آپ کو پکڑاتا ہوں تو آپکوسمجھنے میں آسانی ہو گی کہ آخر سسٹم کہاں سے فیوز ہو رہا ہے۔
آپ اپنے ہاتھ میں سانحہ ملک پور فیصل آباد کا ایک سرا پکڑ لیں اور دوسرا سرا میں آپ کو پکڑاتا ہوں تو آپکوسمجھنے میں آسانی ہو گی کہ آخر سسٹم کہاں سے فیوز ہو رہا ہے۔
ڈی سی کمپلیکس فیصل آباد میں ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس مکمل ہو گیا تھا اور اس اجلاس میں 16 شہریوں کو انکے تعمیراتی منصوبے بنانے کی اجازت مل گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے دستخط کر کے این او سیز اس وقت کے اے ڈی سی میاں آفتاب کے حوالے کر دیے تھے۔
آپ یہ جانتے ہی ہونگے کہ شہر میں بلند عمارتیں اور شاپنگ مالز بنانے کیلیے پہلے ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کی منظوری لینا ہوتی ہے اور اس کمیٹی میں محکمہ بلڈنگ، ایف ڈی اے، روڈز، پولیس، سول ڈیفنس، ٹریفک، ریسکیو 1122 اور انڈسٹری سمیت لگ بھگ 13 کے قریب محکمے شامل ہوتے ہیں اور ہر محکمہ نقشہ کیمطابق موقع کو دیکھ کر منظوری دیتا ہے کہ یہ آئے تکنیکی طور پر آئے دن ٹریفک حادثات کا باعث تو نہیں ہو گا۔ اگر پلازہ ہے تو آگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹنگ گاڑیوں کے داخلی خارجی راستے موجود ہیں، پارکنگ کیلیے جگہ ہے؟اگر عمارت گرے گے تو وہ قریبی رہائشیوں کو نقصان تو نہیں پہنچائے گی، اگر پٹرول پمپ ہے تو پاس پاس گھر نہیں ہیں؟ اگر شاپنگ مال ہے تو وہ رہائشی علاقہ میں تو نہیں ؟ یہ جانچ پڑتال کے بعد تمام محکمے ڈی سی دفتر ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔ ایک ایک پہلو پر بحث کے بعد منظوری ہوتی ہے۔ پھر این او سی مالکان کو دیے جاتے ہیں تاکہ وہ تعمیر شروع کر سکیں۔
تو یہ اجلاس مکمل ہو چکا تھا اور اب 3 یوم میں مالکان سمیت تمام متعلقہ محکموں کو این او سیز فراہم کیے جانے تھے
ہماری اطلاعات کیمطابق اب واردات کا وقت تھا، باقی نیوز گیدرنگ کیساتھ ساتھ ہم روزانہ ڈی سی دفتر فون کرتے تھے کہ مالکان کو این او سی دے دیے ہیں ؟
جواب ملتا تھا نہیں اور ہم فون بند کر دیتے تھے
یوں قوانین کیمطابق تین دن گزر گئے پھر ہم نے ایک جئید افسر سے رابطہ کیا کہ قبلہ این ای سیز مالکان کو فراہم نہ کرنے کی آخر کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟
تو انہوں نے بتایا کہ وعدے کے مطابق این او سی منظور ہونے کے بعد ہر مالک نے طے شدہ رشوت کی رقم ادا کرنی ہوتی ہے تو پھر ہی اسے این او سی دیا جاتا ہے اور جو جو ادا کرتا جائے گا وہ اپنا این او سے لیتا جائے گا۔ تو یوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں آفتاب تمام این او سیز دبائے بیٹھے تھے
میں نے تین دن مکمل ہونے کے بعد ٹی وی پر ہلکی سی خبر چلا دی کہ مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی اے ڈی سی نے مالکان کو این او سی فراہم نہیں کیے، ساتھ سکرین پر میاں صحب کی تصویر کو بھی ایک دو دفعہ گھما دیا۔
ڈی سی دفتر میں مانیٹرنگ روم ہوتا ہے جدھر مختلف چینل چل رہے ہوتے ہیں اور تین چار ملازم وہ دیکھ رہے ہوتے ہیں اور ہر خبر کی ریکارڈنگ متعلقہ محکموں کو جا رہی ہوتی ہے
تقریبا 10 منٹ بعد مجھے ایک کال آئی، دوسری جانب میں آفتاب بول رہے تھے
آپ نے یہ خبر چلائی ہے ؟
جی۔ میں بولا
اگر آپکو کوئی این او سی چاہیے تھا تو مجھے بولتے
مجھے کچھ نہیں چاہیے تھا آپ تمام لوگوں کو دے دیں یا اپنی جو آپ کو بہتر لگے کریں اور پھر کچھ چونکہ چنانچہ کے بعد کال بند ہو گئی۔
بس اس دن مجھے پورے شہر میں بے ہنگم تعمیرات ، رہائشی علاقوں میں انڈسٹری، گیس ریفلنگ کی دکانوں ، آلودگی پھیلاتی چمنیاں، گھروں کیساتھ ملحقہ پٹرول پمپس کی سمجھ آ گئی تھی۔
ہر بوائلر کو چلانے کیلیے ایک بوائلر انجینئیر رلھنا ضروری ہوتا ہے ہمیں معلوم ہوا کہ ایک ہی انجینر درجنوں فیکٹریوں کیلیے رجسٹر ہے اور بوائلر انپڑھ آپریٹر چلا رہے ہیں، ہر مہینے رشوت لیکر بوائلر فٹنس کا بوگس سرٹیفکیٹ جاری کیا جا رہا ہے۔
آج ملک پور فیصل آباد گلیو فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 20 افراد جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں، ایک ہی گھر کے سات افراد بھی شامل ہیں۔ کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ ملبے تلے بچے چیخ رہے ہیں۔ فیکٹری مالک سمیت سات افراد پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہو چکا ہے
مس مریم ! آپ فیصل آباد کو چھوڑیں، پنجاب بھر میں حادثات کی فائلیں اٹھا کر دیکھ لیں کہیں نہ کہیں اس شہر کا میاں آفتاب ضرور ہو گا۔ جب تک ایسے انتظامی دہشت گردوں پر مقدمات نہیں ہونگے کوئی بھی سانحہ آخری نہیں ہو گا۔
یہ دوسرا، سرا تھا
فیصل آباد کے صحافی آصف سدھو کی وال سے۔۔۔۔۔