November 17, 2026

*غیر معیاری سروس: 5 سال میں ٹیلی کام کمپنیوں پر 68.9 ملین کے جرمانے۔*

Screenshot_2025-11-23_013435

*غیر معیاری سروس: 5 سال میں ٹیلی کام کمپنیوں پر 68.9 ملین کے جرمانے۔*

دستاویز کے مطابق ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ اور رائٹ آف وے مسائل سمیت تجارتی بجلی کی محدود رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے نیٹ ورک متاثر ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سروس کا معیار خطرناک حد تک گر گیا ہے، آپریٹرز کے دعوؤں کے باوجود نیٹ ورک دستیابی لائسنس معیار تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

دستاویز کے مطابق پہلی ششماہی میں پی ٹی اے کو سروس سے متعلق 8 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 99.17 فیصد شکایات حل کی گئیں۔

پی ٹی اے نے گزشتہ 5 برس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو غیر معیاری سروس پر 68.9 ملین روپے کے جرمانے کیے جب کہ اس عرصے کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں کو 39 شوکاز اور 17 وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ سروس کے معیار کی عدم تعمیل پر آپریٹرز کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، شکایات کے فوری حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کم سروس والے مقامات کی نشاندہی کریں۔