November 17, 2026

*الیکٹرک وہیکل (EV) کی اقسام!*

IMG-20251123-WA0021

*الیکٹرک وہیکل (EV) کی اقسام!*

گاڑیوں کی بات کی جائے تو آج کل سب طرف الیکٹریکل وہیکلز یعنی برقی گاڑیوں کا چرچا ھے۔ الیکٹرک وہیکلز مختلف اقسام کی ہوتی ہیں اور الیکٹرک وہیکلز (Electric Vehicles – EV) کی اقسام کو سمجھنا مستقبل کی ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کو سمجھنے کے لیے ضروری ھے۔

الیکٹرک وہیکل کی 3 اقسام HEV، PHEV، اور BEVاہم ہیں جو صرف بجلی یا بجلی اور فیول دونوں کا امتزاج استعمال کرتی ہیں۔

اس مضمون میں ان تینوں اقسام بارے تفصیلی معلومات اور ان میں فرق کی وضاحت کی گئی ھے۔

1. ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (HEV – Hybrid Electric Vehicle)

ایچ ای وی( HEV) ایک ایسی گاڑی ھے جس میں بجلی کی موٹر اور اندرونی کمبشن انجن (Internal Combustion Engine – ICE) دونوں آپشن شامل ہوتے ہیں جو بیک وقت یا مختلف حالتوں میں مل کر کام کرتے ہیں۔
ان میں پیٹرول یا ڈیزل انجن لگا ھوتا ھے اور ساتھ ہی ایک چھوٹی بیٹری بھی موجود ہوتی ھے۔

ان وہیکلز کی بیٹری کو باہر سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ بیٹری صرف ری جنریٹو بریکنگ (Regenerative Braking) (بریک لگانے سے پیدا ہونے والی توانائی) اور ICE کے ذریعے خود بخود چارج ہوتی ھے۔

یہ گاڑیاں صرف بہت کم رفتار (جیسے پارکنگ یا ٹریفک جام) پر بیٹری سے پاور لیتی ہیں۔ لیکن مکمل طور پر بیٹری پر نہیں چل سکتیں۔
ان وہیکلز کا فائیدہ یہ ھے کہ۔۔۔ فیول کی کھپت میں نمایاں کمی واقع ہو جاتی ھے۔ (خاص طور پر اندرون شہر کی ڈرائیونگ میں)۔
مثالیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Toyota Prius (نان پلگ ان ماڈل)، Honda Insight وغیرہ

2. ۔ پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV – Plug-in Hybrid Electric Vehicle)

یہ PHEV ایک ایسی ہائبرڈ گاڑی ھے جسے ہم بجلی کے آؤٹ لیٹ (Outlet) یا چارجنگ اسٹیشن پر لگا کر چارج کر سکتے ہیں۔ یہ گاڑی فیول اور الیکٹرک دونوں کا بہترین امتزاج ھے۔
اس میں پٹرول انجن ھوتا ھے اور ساتھ ہی HEV کے مقابلے میں بڑی بیٹری لگی ہوتی ھے اور اسے بیرونی چارجنگ کی ضرورت ہوتی ھے۔ لیکن۔۔۔۔ یہ ری جنریٹو بریکنگ اور انجن سے بھی چارج ہو سکتی ھے۔
یہ گاڑیاں بیٹری ڈیزائن مطابق طے شدہ فاصلہ (عام طور پر 25 سے 50 کلومیٹر) مکمل طور پر بجلی پر چل سکتی ہیں۔ چھوٹے سفر بجلی پر مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ جب بیٹری ختم ہو جاتی ھے تو پیٹرول انجن خود بخود فعال ہو جاتا ھے۔
اس گاڑی کا فائیدہ یہ ھے کہ۔۔۔۔
چھوٹے اور روزمرہ کے سفر کے لیے زیرو امیشن (Zero Emission) اور بغیر کسی
ٹینشن پریشانی کے طویل سفر کی صلاحیت بھی حاصل رہتی ھے۔

مثالیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Mitsubishi Outlander PHEV، Toyota Prius Prime۔

3. ۔ بیٹری الیکٹرک وہیکل (BEV – Battery Electric Vehicle)

بی ای وی (BEV) کو خالص الیکٹرک وہیکل بھی کہا جاتا ھے۔ یہ گاڑی مکمل طور پر بجلی پر چلتی ھے اور اس میں پٹرول یا ڈیزل انجن بالکل نہیں ہوتا۔
بلکہ صرف ایک یا بعض صورتوں میں ایک سے زیادہ الیکٹرک موٹرز لگی ہوتی ہیں
اس گاڑی میں پچھلی بتائی گئی دونوں اقسام کے مقابلے میں سب سے بڑی بیٹری لگی ہوتی ھے اور یہ بیٹری ہی اس گاڑی کا بنیادی پاور سورس ھے۔

اسکی بیٹری کو صرف بیرونی چارجنگ (گھر، دفتر، یا فاسٹ چارجنگ اسٹیشن) کی ضرورت ہوتی ھے۔
یہ گاڑی مکمل طور پر بجلی پر چلتی ھے اور اسکی مائلیج رینج بیٹری کی گنجائش یعنی سائز پر منحصر ہوتی ھے (آج کل 200 کلومیٹر سے 500 کلومیٹر سے زیادہ تک رینج میں گاڑیاں مارکیٹ میں آگئی ھیں)۔
اسکے فوائد میں۔۔۔۔ زیرو ٹیل پائپ اخراج (Zero Tailpipe Emission)، کم آپریٹنگ لاگت، اور بغیر آواز آپریشن وغیرہ شامل ہیں۔
مثالیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Tesla Model 3، Nissan Leaf، BYD Atto 3، MG ZS EV
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔