اوکاڑہ(۔جاوید راہی بیورو چیف سے) : ناپ تول میں کمی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری
اوکاڑہ(۔جاوید راہی بیورو چیف سے) : ناپ تول میں کمی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری
ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب جناب ذیشان شبیر رانا کی خصوصی ہدایت پر ضلع اوکاڑہ میں ناپ تول میں کمی اور اورچارجنگ کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اوکاڑہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف پیٹرول پمپس، کریانہ اسٹورز، ہوٹلوں، تندوروں، دودھ دہی شاپس اور دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران متعدد دکانداروں کو اوورچارجنگ پر موقع پر جرمانے کیے گئے، جبکہ کم وزن اور غلط اوزان و پیمائش ثابت ہونے پر مختلف دکانوں کے چالان عدالت بھجوا دیے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک پیٹرول پمپ کی غیر معیاری نوزل بھی موقع پر سیل کر دی گئی اور اس کا چالان بھی معزز عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔
اس موقع پر ڈی او انڈسٹریز نے کہا کہ عوام کو درست ناپ تول کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام کاروباری حضرات کو واضح ہدایت کی کہ وہ صرف منظور شدہ اور درست اوزان و پیمائش کے آلات استعمال کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔