November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی میرپور خاص آمد —

IMG-20251122-WA0116

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی میرپور خاص آمد — پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی ضیافت میں شرکت انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن میرپور خاص پہنچے، جہاں ان کے اعزاز میں پولیس افسران و جوانوں کے لیے خصوصی بڑے کھانے کا انعقاد کیا گیا۔ آمد پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ کے ایس ایس پیز سمیت دیگر افسران نے پرتپاک استقبال کیا تقریب میں مختلف صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔آئی جی سندھ نے تقریب کے دوران شہید بینظیر آباد ڈویژن کے افسران و جوانوں میں اسناد تقسیم کیں، جبکہ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن، متعلقہ ایس ایس پیز اور دیگر افسران کی جانب سے آئی جی سندھ کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں تقریب میں سندھ پولیس کے جاری منصوبوں پر مبنی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔تقریب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن اور ڈی آئی جی میرپور خاص نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے کہا کہ آئی جی سندھ نے ہمہ وقت تھانہ کلچر میں بہتری اور میرٹ پر پڑھے لکھے ایس ایچ اوز و ڈیوٹی افسران کی تعیناتی پر زور دیا۔انہی کی رہنمائی میں سندھ کے 40 تھانوں کو جدید ماڈل تھانوں میں تبدیل کیا گیا جبکہ مزید تھانے بھی ماڈل بنائے جائیں گے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے خطاب میں کہا کہ شہید بینظیر آباد ڈویژن کے 186 اور میرپور خاص ڈویژن کے 32 شہداء کی قربانیاں کبھی بھلائی نہیں جائیں گی پولیس اہلکار 12 گھنٹے کی طویل ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اور چھٹی ان کے لیے ایک نعمت ہے۔ہم ڈیوٹی کے دوران شہید بھی ہوتے ہیں اور زخمی بھی—یہ قربانیاں عوام کے تحفظ کے لیے ہیں۔محکمہ کے لیے جو کچھ کیا وہ ذمہ داری تھی، میرا مقصد یہی تھا کہ عوام پولیس کی عزت کریں۔پولیس اہلکار اپنے علاقوں کے ہیرو ہیں اور عوام انہیں تحفظ کی علامت سمجھتی ہے۔اللہ نے اختیار دیا ہے، اگر ذمہ داری پوری نہ ہو تو اس کا بوجھ تمام افسران پر آتا ہے سندھ حکومت نے ہمیشہ ہماری مشترکہ سوچ کو سراہا اور تعاون فراہم کیا۔ہمارے شہروں کی صورتحال امن و امان کے لحاظ سے دنیا کے کئی بڑے شہروں سے بہتر ہے۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے اور اس سے پولیسنگ مزید مضبوط ہوتی ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ایک مؤثر تجویز پر عمل کرتے ہوئے کراچی میں 40 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے، جس سے کرائم کنٹرول میں واضح بہتری آئی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور جرائم کے انسداد میں کیمروں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو فروغ دیں تاکہ جرائم کی شرح خود بخود کم ہوتی جائے۔