November 17, 2026

قصور ضلعی انتظامیہ کا سخت اعلان ، گیس ری فِلنگ اور فیول ایجنسیوں کیلئے پراپرٹی کرایہ پر دینا سنگین جرم قرار

IMG-20251122-WA0111

قصور
ضلعی انتظامیہ کا سخت اعلان ، گیس ری فِلنگ اور فیول ایجنسیوں کیلئے پراپرٹی کرایہ پر دینا سنگین جرم قرار

تفصیلات کے مطابق قصور میں ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پراپرٹی مالک کو اپنی ملکیتی جگہ گیس ری فِلنگ، پٹرول یا ڈیزل ایجنسی کے لئے کرایہ پر دینے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے

انتظامیہ کے مطابق اگر کوئی پراپرٹی اس خطرناک سرگرمی کیلئے استعمال ہوتی پائی گئی تو مالک بھی برابر کا مجرم سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی ہوگی

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں بھی غیر قانونی گیس ری فِلنگ یا فیول ایجنسی چلتی دیکھیں تو فوری شکایت درج کروائیں رابطے کے لئے ضلعی کنٹرول روم کی جانب سے فراہم کر دیے گئے ہیں
نمبرز یہ ہیں
03116584494
ہیلپ لائن نمبر
1139

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات