🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *21 نومبر 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ایئر شو کے دوران تباہ ہوگیا، پائلٹ ہلاک، بھارت بھر میں مودی پر شدید تنقید
🚨 (2) دبئی ائیر شو میں انڈین ایئرفورس کا طیارہ تباہ؛ بھارتی ایروناٹکس کمپنی کے شیئرز گر گئے
🚨 (3) دبئی ائیر شو میں طیارہ تباہ، بھارتی غرور اور دفاعی تیاری خاک میں مل گئی
🚨 (4) بھارتی فضائیہ کے منع کرنے کے باوجود تیجس طیارہ دبئی ایئر شو میں لایا گیا
🚨 (5) مودی سرکار نے فوج کو مگ سیریز یا تیجس سمیت جو لڑاکا طیارے دیئے، خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گر پڑے
🚨 (6) مودی جی اپنے پائلٹس پر رحم کریں؛ بھارتی فوجی طیاروں کے تباہ ہونے کی بھیانک تاریخ
🚨 (7) بھارتی فوج کا تیجس طیارہ گر کر تباہ؛ فلمی ستارے مودی پر برس پڑے
🚨 (8) دبئی ائیرشو ختم ہونے کے بعد بھی گھنٹوں تک جے ایف 17 تھنڈر کے گرد لوگوں کا رش رہا
🚨 (9) ’دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے‘، شاہد آفریدی کا بھارتی طیارہ گرنے پر ردعمل
🚨 (10) دبئی ائیر شو انتظامیہ کا بھارتی طیارہ گرنے کی تحقیقات کا اعلان، مزید فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل
🚨 (11) بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
🚨 (12) رحیم یار خان میں آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق
🚨 (13) چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی1447ھ اتوار کو ہو گی، وزارت مذہبی امور
🚨 (14) فیصل آباد، کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی، کئی زخمی
🚨 (15) فیصل آباد: دھماکے سے کیمیکل فیکٹری کے اطراف میں موجود کئی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں
🚨 (16) بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے
🚨 (17) سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
🚨 (18) سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کیں، آئی ایس پی آر
🚨 (19) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 27ویں ترمیم کے خلاف احتجاج، ریلیاں نکالی گئیں
🚨 (20) نجکاری کا مبینہ خوف، پی آئی اے کا ایک اور ملازم کینیڈا میں غائب، تحقیقات شروع
🚨 (21) سوشل میڈیا اور وٹس ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کے نام پر دھوکا دہی کی نشاندہی
🚨 (22) رجب بٹ کی نائٹ کلب میں لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل
🚨 (23) اہم قانون سازی، حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
🚨 (24) وزارت داخلہ نے 23 نومبر کو ضمنی الیکشن کے دن سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا
🚨 (25) ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے: صوبائی وزیر ناصر شاہ کا اعلان
🚨 (26) بنگلادیش میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، 5 افراد جاں بحق، 100 زخمی
🚨 (27) افـغـاـ ن سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں مسلسل استعمال ہو رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
🚨 (28) فتنۃ الخوارج کے زیر استعمال خطرناک امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پر
🚨 (29) راہ چلتی خواتین کو چھیڑ کر فرار ہونے والا بائیک سوار ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار
🚨 (30) 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دے دیا
🚨 (31) اسکول طالبات و خواتین ٹیچرز سے زیـاـ دتی اور وائرل ویڈیوز کے اسکینڈل میں اہم پیشرفت
🚨 (32) لاہور میں جماعت اسلامی کا 3 روزہ “بدل دو نظام ” اجتماع عام شروع ہوگیا، ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک
🚨 (33) موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، ظلم کا یہ نظام اب مزید نہیں چل سکے گا، سازشوں یا فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئیں گے: حافظ نعیم
🚨 (34) سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدامات علاقائی استحکام کیلئے حقیقی خطرہ ہیں، اسحٰق ڈار
🚨 (35) کراچی: پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت
🚨 (36) آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض
🚨 (37) تجاوزات بن رہی تھیں، قبضہ ہو رہا تھا اور ریلوے آنکھیں بند کرکے بیٹھا تھا: جسٹس حسن رضوی
🚨 (38) ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر رانا ثناءاللہ کو نوٹس جاری
🚨 (39) لاہور ہائیکورٹ کی سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
🚨 (40) جڑواں شہروں سے جوڈیشنل کمپلیکس حملے کا ایک اور سہولت کار گرفتار
🚨 (41) وزیراعلیٰ کے پی نے عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرانے پر مریم نواز کو خط لکھ دیا
🚨 (42) انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز کو کراچی یونیورسٹی سے الگ کرنے کا فیصلہ
🚨 (43) فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر برقرار
🚨 (44) کتابیں اور یونیفارم مہنگی فروخت کرنے پر 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری