November 17, 2026

فیصل آباد۔۔۔۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔۔۔ آنکھیں بڑی نعمت ھیں۔انکی قدر کریں۔آج انجمن غلامان اہلبیت منصور آباد کے زیرانتظام فری معائنہ نظر کیمپ کا افتتاح کرتے ھوئے

IMG-20251121-WA0299

فیصل آباد۔۔۔۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔۔۔
آنکھیں بڑی نعمت ھیں۔انکی قدر کریں۔آج انجمن غلامان اہلبیت منصور آباد کے زیرانتظام فری معائنہ نظر کیمپ کا افتتاح کرتے ھوئے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد نے کہا کہ آنکھوں کی حفاظت کریں۔آلودہ ماحول آنکھوں کے مسائل پیدا کررھا ھے۔اس موقع پر انجمن غلامان اہلبیت کے صدر غلام محی الدین ہمایوں۔جنرل سیکرٹری خلیفہ محمد سلیم سلطانی۔قاری عبد القیوم اور المصطفے فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ابرار ضیاء۔محمد اویس مصطفائی۔محمد امیر حمزہ۔اور معروف آفتھلوجسٹ محمد اسلام بھٹی موجود تھے۔سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور عینکوں کے نمبر دیئے گے۔ان شاءاللہ جلد سفید موتیا کا کیمپ بھی لگایا جائے گا۔اس موقع پر مریضوں کو آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضروری آگاھی بھی دی گی۔