عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف کافی دنوں سے کچھ دوست تعلقہ اسپتال سامارو کے مسائل، خصوصاً ڈاکٹروں کی شدید کمی کے حوالے سے
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
کافی دنوں سے کچھ دوست تعلقہ اسپتال سامارو کے مسائل، خصوصاً ڈاکٹروں کی شدید کمی کے حوالے سے لکھ رہے ہیں۔لیکن بدقسمتی سے اس کا کوئی رسپانس نہیں مل رہا ہے اس سے پہلے نیشنل پریس کلب سامارو کے صدر، ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے ایمبولینس سروس کا مدہ اٹھایا اس پر ڈی سی عمرکوٹ اے سی سامارو ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈائریکٹر 1122 کو اپنی ایپلیکیشن موو کروائی جس کا اے سی سامارو نے کچھ حد تک کام کو دلچسپی سے کام پر ترجیح دی لیکن سامارو کے تعلقہ اسپتال کی حالت انتہائی پیچیدہ ہے بنیادی سہولیات سے محروم اس اسپتال کا بھرا خستہ حال نا میڈیسن نا ڈاکٹرز اور پی پی ڈی ڈسپینروں کے حوالے جب کہ او پی ڈی ایک ھزار سے زیادہ بجٹ اس اسپتال کا وہی پرانی او پی ڈی والا بلڈنگ خستہ حال میں کسی بھی وقت بڑا نقصان کا اندیشہ درپیش کوئی نویس لینے کے لئے تیار نہیں یہاں یہ بات اگر یہ دوست واقعی سامارو کی بہتری اور عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں، تو نیشنل پریس کلب سامارو کی پوری ٹیم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم نے ہمیشہ سیاسی لوگوں کا ساتھ دیا، انہیں ووٹ دیے، لیکن بدلے میں ہمیں کیا ملا؟ ایک ٹوٹا ہوا اور زبوں حال اسپتال—جہاں نہ ڈاکٹر موجود ہیں، نہ دوائیاں، اور نہ مریضوں کے لیے کوئی مناسب سہولت۔ روزانہ ہزار سے زائد مریض او پی ڈی میں آتے ہیں، لیکن ان کے علاج کے لیے بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ ہمارے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے، اور اب ہم اس صورتحال کو مزید برداشت نہیں کر سکتے۔
میں سامارو کی عوام اور نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس غلامی سے نکلیں۔ آئیں، ایک نیا اتحاد بنائیں۔ جب تک عوام خود نہیں اٹھے گی، تبدیلی نہیں آئے گی۔ ہمارے سیاسی نمائندے پانچ سال میں صرف ایک بار—ووٹ لینے کے وقت—سامنے آتے ہیں، اور پھر عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔
وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے آواز اٹھائیں اور اس ٹوٹی ہوئی نظام کو بدلنے کی پوری کوشش کریں۔