November 17, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت ایجوکیشن کی ڈسٹرکٹ اوورسائیٹ کمیٹی کا

IMG-20251120-WA0262

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت ایجوکیشن کی ڈسٹرکٹ اوورسائیٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا، جس میں ضلع کے تعلیمی معاملات، اسکولوں کی موجودہ صورتحال، مانیٹرنگ رپورٹس اور بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جاوید احمد ڈاھری، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو غلام علی طارق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (پرائمری و سیکنڈری) میر حسن آریسر، عنایت اللہ کنبھر، چیف مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن آفیسر، ایکسی این ایجوکیشن ورکس عمرکوٹ وشال داس، ڈسٹرکٹ آفیسر آر ایس یو عمرکوٹ، اکائونٹ آفیسر عمرکوٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شریک کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بنیادی ستون ہے، اس لیے ضلع عمرکوٹ کے تمام اسکولوں میں معیاری تعلیم، طلبہ کی حاضری، اساتذہ کی کارکردگی اور تدریسی ماحول کی بہتری اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کو مؤثر بنا کر خامیوں کا بروقت خاتمہ یقینی بنایا جائے، اس موقع پر اجلاس کے دوران ضلعی ایجوکیشن افسران نے تفصیلی بریفنگ پیش کی، جس میں انرولمنٹ، غیر حاضر اساتذہ، تدریسی معیار، اسکولوں کی انسپیکشن رپورٹس، غیر فعال یا جزوی فعال اسکول، مرمتی کاموں، ایس ایم سی فنڈز کے استعمال اور موجودہ انتظامی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ ضلع بھر کے اسکولوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور ماہانہ رپورٹ ڈسٹرکٹ اوورسائیٹ کمیٹی میں پیش کی جائے گی، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری بہتر بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جو اساتدہ غیر حاضر ہیں ان کے خلاف شوکاز نوٹیس جاری کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی ہے، اُن کے لیے فوری اسیسمنٹ رپورٹ مرتب کر کے فنڈز کی فراہمی کے لیے سفارشات بھیجی جائیں گی، انہوں نے ایس ایم سی فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات دی اور کہا کہ غیر فعال یا کم انرولمنٹ والے اسکولوں کے لیے خصوصی ایکشن پلان تیار کیا جائے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے مزید کہا کہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے تمام محکموں کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران مقررہ وقت میں اپنی رپورٹس اور سفارشات پیش کریں تاکہ ضلع میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔