October 11, 2026

بیو رو چیف میلسی میونسپل کمیٹی میلسی کا انٹرنیٹ سسٹم کئی روز سے معطل، شہری شدید اذیت کا شکار — اہم سرٹیفکیٹس کے اجراء میں سنگین رکاوٹیں

Screenshot_2025-11-18_180603

بیو رو چیف میلسی میونسپل کمیٹی میلسی کا انٹرنیٹ سسٹم کئی روز سے معطل، شہری شدید اذیت کا شکار — اہم سرٹیفکیٹس کے اجراء میں سنگین رکاوٹیں

میلسی— میونسپل کمیٹی میلسی کے دفتر میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ کنیکشن گزشتہ کئی روز سے مسلسل خراب ہے، جس کے باعث شہریوں کو برتھ سرٹیفکیٹ، نکاح سرٹیفکیٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ سمیت اہم اسناد کے اجراء میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام دفتر کے بار بار چکر لگا کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں لیکن صورتحال جوں کی توں ہے۔

دفتر کے عملے نے متعدد مرتبہ پی ٹی سی ایل حکام کو سرکاری طور پر شکایات درج کروا ئی ہیں، تاہم تاحال انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کی گئی۔ انتظامی غفلت کے باعث سرکاری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جب کہ شہریوں کا قیمتی وقت اور وسائل ضائع ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے اس سنگین صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے فوری نوٹس لینے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے واضح کیا ہے کہ اگر معاملے کو نظرانداز کیا گیا تو شدید عوامی ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔