October 11, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں خسرہ اور روبیلا کی 12 روزہ قومی ویکسینیشن مہم کا افتتاح کر دیا۔ یہ مہم 17 نومبر سے کر 29

IMG-20251118-WA0230

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں خسرہ اور روبیلا کی 12 روزہ قومی ویکسینیشن مہم کا افتتاح کر دیا۔ یہ مہم 17 نومبر سے کر 29 نومبر 2025 تک جاری رھے گی ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد قاضی آصف سمیت دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ افتتاح کے موقع پر مہم کو کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد نےڈپٹی کمشنر خوشاب کوبریفنگ دی۔ دوران برینفگ بتایا کہ یہ مہم حکومت وقت کا اھم اقدام ھے جس کی بدولت اس جان لیوا بیماری سے 100 فی صد بچاو ممکن ھے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے ایمر جنسی ودیگر وارڈز کا وزٹ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی میڈیسن اور دیگر سہولیات کے بارے میں مریضوں سے دریافت کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔