November 17, 2026

پی پی نے بلدیاتی نظام پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوگی اور سندھ میں صوبہ بھی بنے گا۔مصطفیٰ کمال

IMG-20251117-WA0224

پی پی نے بلدیاتی نظام پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوگی اور سندھ میں صوبہ بھی بنے گا۔مصطفیٰ کمال

آنے والے مہینوں میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور منظور بھی ہوگی۔وفاقی وزیر صحت

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوگی اور سندھ میں صوبہ بھی بنے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور منظور بھی ہوگی۔مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی کو مقامی حکومتوں کے معاملے پر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ 18ویں ترمیم کا کریڈٹ لیتے ہیں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم کا بھی کریڈٹ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی 27 ویں ترمیم میں اس بل کو شامل کرنے کے لیے تیار نہیں تھی تاہم حکومت نے کہا کہ اس بل کو آئندہ ترمیم میں لازمی دیکھیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، اسے چارہ نہیں دو گے تو کیسے چلے گا، آپ این ایف سی ایوارڈ لیتے ہیں لیکن پی ایف سی تو ہے ہی نہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پربات نہ کی تو 18ویں ترمیم بھی ختم ہوگی اورسندھ میں صوبہ بھی بنے گا۔