انتخاب ۔۔۔۔نور جاوید سویڈن کا ایک وزیر قت وزرا اور ممبران اسمبلی میں عدم تحفظ کی سراسمیکی پھیل گئی۔ ایک ممبر نے پارلیمینٹ میں قرارداد پیش کی کہ حکومت تمام ممبران اسمبلی کی
انتخاب ۔۔۔۔نور جاوید سویڈن کا ایک وزیر قت وزرا اور ممبران اسمبلی میں عدم تحفظ کی سراسمیکی پھیل گئی۔ ایک ممبر نے پارلیمینٹ میں قرارداد پیش کی کہ حکومت تمام ممبران اسمبلی کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار فراہم کرے۔ قرارداد پر بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی تو یہ بل اکثریتی رائے سے مسترد ہو گیا۔
آپ حیران ہونگے کہ ممبران پارلیمینٹ کی اکثریت نے اپنے ہی تحفظ اور فائدے کے خلاف ووٹ کیوں دیا۔ لیکن اس سے بھی زیادہ اچھنبے کی بات بل مسترد کرتے ہوئے سپیکر کی رولنگ تھی۔
ووٹوں کی گنتی کے بعد سپیکر نے اپنی ریوالونگ چیئر گھمائی اور دائیں طرف کھڑے پارلیمینٹ کے سیکریٹری سے پوچھا “کیا ہمارے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ ہم اپنے ملک کے ہر بچے سے لیکر بوڑھے اور مرد زن کو سیکیورٹی اہلکار دے سکیں؟”.
سیکریٹری نے سر جھگایا اور کہا “نو سر”.
سپیکر نے کرسی کا رخ ممبران کی طرف کیا اور رولنگ پڑھنی شروع کی:
“اس میں کوئی شک نہیں کہ ممبران پارلیمینٹ کی جان قیمتی ھے لیکن یہ اسی طرح قیمتی ھے جس طرح اس ہال میں کھڑے نائب قاصد کی، یہ اسی طرح قیمتی ھے جس طرح باہر چوک میں کھڑے گداگر کی۔ ہمارے معاشی حالات اجازت نہیں دیتے کہ ہم ہر ایک شہری کو انفرادی طور پر سیکیورٹی اہلکار مہیا کر سکیں اور جب تک ہم اس قابل نہ ہو جائیں کہ ہر شہری کو سیکوریٹی مہیا کر سکیں تب تک ہم ممبران کو یہ سہولت کیونکر دے سکتے ہیں لہذا بل مسترد کیا جاتا ھے”
سپیکر نے ایک نظر ممبران اسمبلی پر ڈالی اور اپنی رولنگ جاری رکھتے ہوئے کہا “آپ لوگ سیاست میں با امر مجبوری نہیں بلکہ بائی چوائس آئے ہیں۔ سیاست بڑا پرخطر کھیل ھے۔ اس میں دشمنیاں ہونا اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھنا کوئی انہونی بات نہیں۔ لہذا جسے اپنی جان زیادہ پیاری لگتی ھے وہ سیاست کی بجائے کسی اور شعبے کا انتخاب کر لے”.
یہ ہے جمہوریتت
تمام اداروں کے سربراہوں ان کے افسروں کو بھی اس اصول پر عمل کرنا چاہئے خزانے پر بوجھ کے بجائے گھر جلے جانا چاہئیے۔