عید قربان پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کے صفائ کے بہترین انتظامات
تحریر : راجہ نورالہی عاطف
وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی بڑی عید پر عوام کی بڑی خدمت، عید کے تینوں روز ستھرا پنجاب مہم نے خوشاب سمیت صوبہ بھر میں نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ خوشاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔ ضلعی انتظامیہ خوشاب کی فرض شناس نوجوان اورمحنتی قیادت ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا کی سربراہی میں ضلع بھر میں جامع و مربوط حکمت عملی کے تحت قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو روزانہ کی بنیاد پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بروقت ٹھکانے لگانے کو یقینی بنایا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیررانا کے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اور شاندار اقدام سے عوام بھر پور طریقے سےمستفید ہوئے ۔ ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل کے فعال کردار سے عید الاضحٰی کا صفائی آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد صہیب اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجازاحمد ملک سمیت دیگر تحصیلوں نورپورتھل ، نوشہرہ اور قائدآباد صفائی ستھرائی کے انتظامات کی نگرانی کے لیے مکمل متحرک نظر آئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا نے چاروں تحصیلوں کے انتظامی افسران کو حتی الوسع فعال اور متحرک رکھا اور خود بھی عوامی خدمت میں مصروف رہے ۔ عیدالاضحیٰ کے دوران ضلع میں ڈپٹی کمشنر فیلڈ میں نگرانی کے عمل کیلئے مکمل چوکس رہے ۔ متعلقہ آفیسرز نے تحصیلوں کے مختلف مقامات پر جاکرخود سینٹری ورکرز کے کاموں کی مانیٹرنگ انجام دی ۔ انہوں نے فیلڈ عملے کی کارکردگی کو سراہا اور سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔ ضلعی دفتر تعلقات عامہ خوشاب نے بھی عید الاضحٰی کے ایام کے دوران صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کے ایک ایک لمحہ سے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے عوام کو باخبر رکھا ۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس خوشاب نے صفائی آپریشن پر مامور افسران اور متعلقہ سٹاف کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو میڈیا کے ذریعے عوام تک بہم پہنچانے کی ذمّہ داری بخوبی ادا کی ۔ ضلع بھرمیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانور کی آلائشیں بروقت تلف کرنے کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ خوشاب کی شاندار کارکردگی کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا ۔عید الاضحی ا کے ایام کے دوران شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین معیار کو یقینی بنانے اور قربانی کے جانوروں کی باقیات کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے سینٹری ورکرز اور دیگر سینٹری سٹاف نے انتہائی دلجمعی اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں ۔اس سلسلہ میں متعلقہ ٹیمیں عید قربان کے تینوں ایام میں ڈیوٹی انجام دیتی رہیں۔ سینٹری سٹاف نے عید الاضحی ا کی تعطیلات کے دوران صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بہترین طریقے سے منتقل کرکے تلف کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام بلا تعطل جاری رکھا ۔عید الاضحی اکے موقع پر متعلقہ آفیسرز نےعوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشش کی اور عوام کے جانوروں کی آلائشوں کو منتقل کرنے کے لیے ماحول دوست بائیؤ ڈیگریڈیبل بیگز تقسیم کئے جاتے رہے۔ ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز نے بھی اپنے دورہ کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں ماحول دوست بیگز تقسیم کیے ۔ضلعی انتظامیہ خوشاب کی ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کے زیر انتظام عارضی کولیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ۔ کولیکشن پوائنٹس کا قیام صفائی آپریشن کے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور بہتر انداز میں خدمات کی انجام دہی میں یہ پروگرام ممدو معاون ثابت ہوا ۔ ضلع بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ۔ عیدالاضحی اکے بعد ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا ،اے ڈی سی جی احمد صہیب اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجازاحمد ملک نے حوصلہ افزائی کرتے ہوءے متعلقہ آفیسرز اور عملہ صفائ میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ خوشاب نے عید قربان کے دوران صفائی ستھرائی کے حوالہ سے عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ضلع بھر میں بھرپور انداز میں آگاہی مہم بھی چلائی ۔ آگاہی مہم کے دوران گھر گھر جا کرشہریوں میں فری بائیو ڈیگریڈایبل بیگز اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے ۔ضلع کی عوام نے عید قربان پر اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹیوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کیا۔ میونسپل کمیٹیوں نے عید سے قبل ہی گھر گھر ویسٹ بیگز فراہم کئے جن کے استعمال کو عوام نے یقینی بنایا اسطرح شہر جگہ جگہ گندگی، غلاظت اور تعفن پھیلنے سے محفوظ رہا اور ایسا صرف خوشاب کے باشعور عوام کے بھرپور تعاون سے ہی ممکن ہوسکا۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامی افسران، آپریشنل ڈیپارٹمنٹ، سینیٹری انسپکٹرز اور خصوصی طور پر تمام سینٹری ورکرز کا کردار نمایاں رہا ۔ اسی طرح ضلع کونسل خوشاب اور میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں سینٹری ورکرز کا کردار بہت شاندار رہا ۔اس اہم ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے سینیٹری سٹاف نے اہم ترین فریضہ سرانجام دیا ۔ ضلع کی عوام نے عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کرنے پر حکومت پنجاب کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔