November 17, 2026

اوکاڑہ (جاوید راہی بیورو چیف سے) کرشنگ سیزن کا آغاز، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور گنے کے کاشتکاروں کو فصل

IMG-20251117-WA0153

اوکاڑہ (جاوید راہی بیورو چیف سے) کرشنگ سیزن کا آغاز، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور گنے کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت ادائیگیوں کی مانیٹرنگ کے لیے افسران کو ٹاسک بھی سونپ دیا ہے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 15 نومبر سے کریشنگ سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، شوگر ملز مالکان سرکاری نرخوں پر گنا کی خریداری کو یقینی بنائیں، کرشنگ سیزن میں کاشتکار گنے کی فصل کو بروقت شوگر ملز تک پہنچائیں، انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گنے کی کوالٹی کے مطابق قیمتوں کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ناجائز کٹوتی اور ناپ تول میں کمی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کرشنگ سیزن میں شفافیت کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں، کسان و کاشتکار کسی بھی قسم کی شکایت یا رہنمائی کی صورت میں فوکل پرسن ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر 03204030199،