November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)خوفناک ٹریفک حادثہ فورٹ عباس روڈ پر قینچی موڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

Screenshot_2025-11-15_180703

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)خوفناک ٹریفک حادثہ فورٹ عباس روڈ پر قینچی موڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔
تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں تین سالہ معصوم بچہ شدید زخمی ہوا۔بچے کے اوپر سے ٹرک کا ٹائر گزر گیا جس سے اس کے سر کو مہلک چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے نے پورے علاقے میں کہرام مچا دیا۔فورٹ عباس روڈ قینچی موڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار ٹرک نے نھنا معصوم تین سالہ ساحل کو کچل دیا۔بچے کے سر کے اوپر سے ٹائر گزرنے سے بچہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا تحصیل انچارج فاروق احمد کی رسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش ضروری کارروائی کے لیے ہارون آباد ہسپتال منتقل کر دی۔حادثے کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یہ المناک حادثہ گلبرگ ٹاؤن ہارون آباد کے رہائشی خاندان پر قیامت بن کر نازل ہوا، جس پر اہل علاقہ نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔