برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی تازہ شائع ہونے والی دھماکہ خیز رپورٹ نے تحریکِ انصاف کے گرد گھومتی کئی چھپی کہانیوں اور پردہ پوشی میں رکھی گئی وارداتوں کو یکدم بے نقاب کر دیا ہے۔
بشریٰ مانیکا، پنجاب کے ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی، صوفی روایت سے وابستہ تھیں۔ لوگوں میں یہ تاثر بن چکا تھا کہ وہ روحانی بصیرت رکھتی ہیں۔ عمران خان کی بہن کی طرح بننے والی ان کی قریبی دوست مریم نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ بشریٰ سے بات کریں۔ بشریٰ نے ابتدا میں انکار کیا مگر پھر ٹیلی فون پر طویل روحانی گفتگوؤں کا سلسلہ شروع ہوا۔
جلد ہی ملاقاتیں بڑھ گئیں۔ ان کے شوہر مانیکا ابتدا میں خوش تھے کہ ایک مشہور شخصیت گھر آ رہی ہے۔ مگر پھر انہیں بیوی اور خان کی قربت کھٹکنے لگی۔ آخرکار 2017 کے آخر میں بشریٰ نے طلاق لی اور یکم جنوری 2018 کو خان سے خفیہ نکاح کر لیا
آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی فیض حمید نے عمران خان پر اثر انداز ہونے کے لیے بشری پیرنی کو استعمال کیا۔
آئی ایس آئی پیرنی کو اطلاعات پہنچاتی تھی اور وہ عمران کو بتاتی تھیں۔ خبریں سچ ہونے پر وہ سمجھتے تھے کہ پیرنی کا براہ راست خدا سے تعلق ہے۔









