نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)محکمہ زراعت اور روینیو کی مبینہ نااہلی،سینکڑوں کاشتکارگندم سبسڈی اور ہاری کارڈ سے محروم،تفصیلات کے مطابق سندہ حکومت کی جانب سے ایک سے پچیس ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان کاشتکاروں کی مالی معاونت کے لئے ہاری کارڈ کا اجراء کیا گیا اور گندم کی ذیادہ پیداوارکے لئے گندم سبسڈی کی اسکیم شروع کی گئی،مگر محکمہ زراعت کے افسران کی مبینہ رشوت خوری اور روینیو عملے کی مبینہ نااہلی کے سبب سینکڑروں کاشتکار ابھی تک ہاری کارڈ اور گندم سبسڈی سے محروم ہیں،کاشتکاروں نے بتایا کہ انہوں نے دو ماہ قبل محکمہ زراعت تعلقہ آفس دوڑ میں ہاری کارڈ کے لئے فارم جمع کرائے،جوکہ رشوت نہ دینے کی وجہ سے ابھی تک منظور نہیں ہوئے ہیں،محکمہ زراعت دوڑ کے فیلڈ اسٹنٹ محمد نواز کھچی نے فارم فل کرنے کے دو سو روپے اور فارم جمع کرانے کے نام پر فی فارم دو ہزار روپے رشوت وصول کی،مگر ابھی تک انکے فارم منظور نہیں ہوئے ہیں،بتایا جاتا ہے کہ محکمہ زراعت کی جانب سے فارم تصدیق کے لئے مختیار کار آفس دوڑ ارسال کئے جاتے ہیں،جہاں پر تصدیقی عمل میں تاخیر کی جاتی ہے،جبکہ محکمہ زراعت دوڑ کے آفیسر محمد نواز کھچی نے رشوت نہ دینے پر درجنوں فارم تصدیق کے لئے مختیار کار آفس دوڑ ارسال نہیں کئے،بتایا جاتا ہے سندہ بھر میں گندم کی فصل کی بوائی کا آغاز ہوچکا ہے،مگر تحصیل دوڑ میں محکمہ زراعت اور روینیو عملے کی مبینہ نااہلی کے سبب سینکڑوں کاشتکار وں کو گندم سبسڈی کی رقم نہیں مل سکی ہے،جسکے سبب کاشتکار سخت پریشان ہیں،کاشتکاروں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلٰی سندہ اور دیگر اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]