November 17, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پریس ڪلب برطانیہ مڈلینڈز برانچ کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر مدثر اقبال

IMG-20251115-WA0288

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پریس ڪلب برطانیہ مڈلینڈز برانچ کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر مدثر اقبال چوہدری کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقار اور یادگار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مقامی اور مرکزی قیادت نے بھرپورشرکت کی۔
مہمان خصوصی مدثر اقبال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی صحافی تارکین وطن کو وطن عزیز سے جوڑے رکھنے اور پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت میں غیرجانبداری، اخلاقیات اور سچائی وہ بنیادیں ہیں جنہیں کسی صورت ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔
تقریب سے مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ ارشد رچیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی پلیٹ فارم جونیئرز اور نئے آنے والے صحافیوں کے لیے تربیت اور سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی مضبوطی، نظم و ضبط اور ایک دوسرے کا احترام ہی اس کی کامیابی کا ضامن ہوتا ہے۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ایس ایم عرفان طاہر، سابق میئر کیتھلے کونسلر چوہدری گلفراز حسین کلیال، صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈز برانچ راجہ ناصرمحمود، سیکرٹری جنرل عادل اعظم، ایگزیکٹو ممبر مجلس عاملہ اور سابق صدر سید عابد کاظمی، آصف محمود براہٹلوی، قمر عباس، نوشابہ یعقوب راجہ، عمران بشیر، تیمور شہزاد، چوہدری بشارت، سجاد مرزا اور حسن افضل رانا بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پاکستان پریس کلب برطانیہ کے باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
تقریب گرمجوشی، بھائی چارے اور صحافتی اتحاد کے خوبصورت اظہار کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔