November 17, 2026

اسرائیل کی دھمکی کے بعد لبنان نے ایران سے آنے والی پروازیں معطل کر دیں۔۔۔

Screenshot_2025-11-14_085422

اسرائیل کی دھمکی کے بعد لبنان نے ایران سے آنے والی پروازیں معطل کر دیں۔۔۔

بیروت: لبنان کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و پبلک سروسز کے مطابق، اسرائیل نے بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سنگین دھمکی دی ہے کہ اگر ایران سے آنے والے طیاروں کو اترنے کی اجازت دی گئی، تو ایئرپورٹ پر حملہ کیا جائے گا۔

اسرائیلی وارننگ کے بعد، لبنانی حکومت نے احتیاطی طور پر ایران سے آنے والی تمام تجارتی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق، یہ فیصلہ عوامی سلامتی اور ہوائی اڈے کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ صورتحال خطے میں بڑھتی کشیدگی کو مزید سنگین شکل دے سکتی ہے ۔