November 17, 2026

نوجوانوں کی تعلیم پر ضلع کرک کے نمائندوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ شاکر ذیشان خٹک

IMG-20251115-WA0234

نوجوانوں کی تعلیم پر ضلع کرک کے نمائندوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ شاکر ذیشان خٹک

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت وقت کی زمہ داری ہے۔سماجی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

کرک (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ضلع کرک کے عوامی اور سماجی حلقوں نے ضلع کے نوجوانوں کے لیے تیل و گیس کمپنیوں کی جانب سے مختص سکالرشپ فنڈز اور CSR پروگرامز (کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی) پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق OJDCL، MOL اور دیگر تیل و گیس کمپنیاں گزشتہ کئی برسوں سے ضلع کرک کے قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں، مگر ان کی جانب سے مقامی طلبہ اور عوام کی تعلیمی و سماجی ترقی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ ضلع کرک کے شہریوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ضلع کے ایم این اے اور ایم پی اے نوجوانوں کے تعلیمی حقوق کے لیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
CSR فنڈز اور سکالرشپس جو کرک کے قابل طلبہ کا حق ہیں، ان کی تقسیم کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی یا شفافیت سامنے نہیں آ رہی۔سماجی رہنما شاکر زیشان خٹک نے اس صورتحال پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ> “CSR فنڈ دراصل ضلع کرک کے طلبہ اور عوام کا حق ہے، اور یہ حق انہیں ہر صورت ملنا چاہیے۔ اگر ہمارے نمائندے ان مسائل پر خاموش ہیں تو یہ ان کی نااہلی اور غفلت ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اگر کسی سیاسی شخصیت کی گرفتاری ہو جائے تو ہمارے نمائندے اڈیالہ جیل کے باہر پورا دن گزارتے ہیں، لیکن جب بات ضلع کرک کے نوجوانوں کے مستقبل، تعلیم اور حقوق کی آتی ہے تو وہ خاموش رہتے ہیں۔ یہ کرک کے نوجوانوں کے ساتھ ایک کھلا ظلم ہے۔شاکر زیشان خٹک نے آخر میں ضلع کرک کے باشعور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں تاکہ CSR فنڈز، سکالرشپس، اور ترقیاتی منصوبے شفاف طریقے سے عوام تک پہنچ سکیں اور ضلع کرک کے طلبہ کو ان کا جائز حق مل سکے۔