November 17, 2026

ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (HHRD) کی جانب سے خدمات کے 20 سال مکمل ہونے پر آرٹس کونسل سکھر میں شاندار تقریب

IMG-20251115-WA0224

ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (HHRD) کی جانب سے خدمات کے 20 سال مکمل ہونے پر آرٹس کونسل سکھر میں شاندار تقریب

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (HHRD) کی جانب سے خدمات کے 20 سال مکمل ہونے پر آرٹس کونسل سکھر میں بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کی ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ھیلپنگ ھینڈ کے ایریا منیجر اپر سندھ حارث مسعود، ایچ ایچ آر ڈی سےڈاکٹر عبد الخالق غوری، ڈاکٹر ارشد بلوچ، ، اسسٹنٹ کمشنر سکھر و جیکب آباد، میڈم سارہ فراز اور نوید احمد ،اروڑ یونیورسٹی و بی این بی یونیورسٹی سےسرغلام حسین منگنھار،پروفیسر شہزاد نسیم،سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی، زبیر مہر ، غلام مرتضیٰ شاہ اور دیگر سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات، خواتین، مختلف اضلاع سے آئے مہمانوں، انتظامی افسران اور محکمہ تعلیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔20 سالہ چشن کی تقریب میں سکھر، کندھ کوٹ ، غوث پور، کرم پور ، جعفرآباد اور صحبت پور کے (یتیم) باہمت بچے اور بچیاں شریک تھے۔سو سے زاید انعامات جس میں بائیسکل، ٹیبلیٹس ، ریموٹ کنٹرول کار، گرومنگ کٹ اور نقد انعامات تقسیم کیۓ گۓ۔
اس موقع پر مقررین نے ہیلپنگ ہینڈ کی دو دہائیوں پر محیط بے لوث خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ خصوصاً یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیمی سرپرستی، معاونت اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ کی فلاحی سرگرمیاں انسانیت کی خدمت کا بہترین مظہر ہیں جو معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں۔تقریب میں مقابلۂ حسنِ قرأت، نعت خوانی، تقاریر اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر بچوں نے خوبصورت نعتیں، تقاریر اور تلاوتِ قرآن پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔شرکاء نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ آئندہ بھی انسانیت کی خدمت کے اسی جذبے کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھے گا۔