November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر میونسپل کارپوریشن (مکی شاہ ٹاﺅن )یونین کمیٹی 7شمس آباد کے چیئرمین حاجی وزیر علی مہر کا کہنا

IMG-20251115-WA0222

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر میونسپل کارپوریشن (مکی شاہ ٹاﺅن )یونین کمیٹی 7شمس آباد کے چیئرمین حاجی وزیر علی مہر کا کہنا ہے کہ یوسی میں تین کروڑ روپے مالیت سے زائد نکاسی نظام ، اسٹریٹ لائٹ ، فراہمی آب سمیت دیگر ترقیاتی کام اپنے آخری مراحل میں ہیں انشاءاللہ علاقہ مکینوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے درپیش مشکلات جلد حل ہو جائینگی ، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنے سے دل کوروحانی سکوں ملتا ہے اورجب تک زندہ ہیں عوام اور علاقہ مکینوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے رہے گے ،ہماری عوامی و بلدیاتی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اب ماضی میں کئے جانے والے وعدوں کے مطابق مستقبل میں بھی ہماری خدمات جاری و ساری ہے یوسی 7شمس آباد کے عوامی نمائندگان عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارا مقصد علاقہ مکینوں کوہر ممکن بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم جائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کمیٹی کے خصوصی فنڈ اور اپنی تنخواہ ملا کر (تقریباً) 21 لاکھ روپے سے یوسی کے مختلف وارڈزکے 230سے زائد غریب و نادار مستحق لوگوں میں سولر پلیٹیں، 5عدد معذور افراد میں وہیل چیئرجبکہ یوسی میں قائم سلائی سینٹر میں زیر تربیت 54طلباءمیں سلائی مشین تقسیم تقریب سے خطاب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں وائس چیئرمین محمد سلیم ابڑو ، کونسلرز صاحبان محمد اشرف ، اسحاق بروہی ، اختر میمن، فاروق میمن ، یوسی سیکریٹری سلیم اللہ میمن ، عامر بھٹو و دیگر علاقہ معززین سمیت دیگر متعلقہ یوسی اسٹاف و علاقہ معززین نے شرکت کی۔ تقریب میں یوسی چیئرمین حاجی وزیر علی مہر، وائس چیئرمین سلیم ابڑو ، کونسلرز و دیگر مہمان گرامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مدد نہیں ہے ہم عوام کے فنڈز سے ہی عوام کی خدمت کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یوسی فنڈ سے قائم کردہ سلائی سینٹر میں خواتین و علاقہ کی بچیاں سلائی سیکھ کر باعزت روزگار حاصل کررہی ہیں اور یوسی کے غریب و نادار بچوں کو تعلیمی فراہمی کیلئے ٹیوشن سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے جہاں بچوں کو مفت تعلیمی تربیت کیساتھ انہیں کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پتہ نہیں دیگر یوسیز میں یہ فلاح و بہبود کے کام ہوتے ہیں یا نہیں البتا میں ان سے بھی یہی کہونگا کہ وہ اپنے علاقے کے غریب و نادار لوگوں میں سامان تقسیم کر کے عوام کی خدمت کریں اور دعائیں لیںانہوں نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی ہے وہ اپنی یوسی میں صفائی ستھرائی کو اپنائے اور عملے کیساتھ تعاون کریںتاکہ دیگر یوسیز کے مقابلے میں ہماری یوسی کواچھا مقام حاصل ہو سکے ۔