حب رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف*ضلع حب کی ترقی کا سفر میر علی حسن زہری کی قیادت میں جاری و ساری*
صوبائی وزیر زراعت و کواپریٹو میر علی حسن زہری کی قیادت میں ضلع حب میں ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔
میر علی حسن زہری اپنے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں، جو انہوں نے عوام سے کیا تھا۔
دہائیوں سے نظر انداز چیزل آباد میں اب ترقیاتی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔
مختلف گلیوں میں ہزاروں فٹ سیوریج لائن بچھانے کا کام جاری ہے، جس سے اہل علاقہ کو دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی۔
مزید گلیوں کا سروے بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ علاقے کی ترقی کا عمل بلا تعطل آگے بڑھ سکے۔