وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنائے جانےکا امکان۔
وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنائے جانےکا امکان۔
یاد رہے کہ جسٹس امین الدین اس وقت آئینی بینچ کے سربراہ ہیں، وہ اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنائے جانےکا امکان ہے۔اس متعلق نوٹی فکیشن میں آج جاری کیے جانےکا امکان ہے۔جسٹس امین الدین اس وقت آئینی بینچ کے سربراہ ہیں، وہ اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سےجسٹس امین الدین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کے اعزاز میں عشائیہ کل چیف جسٹس ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججز کو بھی عشائیہ میں مدعو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین نے 30 نومبر کو عہدہ سےریٹائر ہونا ہے۔خیال رہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد یہ بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ارٹیکل 176 میں ترمیم کے تحت موجودہ چیف جسٹس کو ٹرم پوری ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کہا جائےگا۔ آرٹیکل 255 شق دو میں ترمیم کی گئی ہے جو کہ موجودٹرم کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی سے متعلق ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت میں سے سینئر ترین چیف جسٹس پاکستان ہوگا۔27 ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کا تقرر کریں گے۔