خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے عامر قریشی پاکستان شوٹنگ بال کا 48 واں ٹورنامنٹ تھوہا بہادر چکوال میں منعقد ہوا، چوھدری یوسف علی نے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے عامر قریشی
پاکستان شوٹنگ بال کا 48 واں ٹورنامنٹ تھوہا بہادر چکوال میں منعقد ہوا، چوھدری یوسف علی نے سرپرستی کے فرائض انجام دئیے ، اور نواب ناصر علی سیال نے صدارت کی ،
اس ٹورنامنٹ میں پورے پاکستان کی مختلف ٹیموں اور پاکستان بھر کے معززین شائقین نے شرکت کی جس کا سرپرست اور صدراتی منصب نے شائقین کا شکریہ ادا کیا ، ارگنائزر محمد افضل نے تین دن کے دوران شاندار اور تاریخی انتظامات کیے جو کہ ہمیشہ یادگار رہیں گے ، اس ٹورنامنٹ سے عوام نے بھرپور لطف اٹھایا۔ آخر میں فائنل میچ محبوب کلب حیدرآباد اور الفرید کلب ساہیوال کے مابین کھیلا گیا، جس میں الفرید کلب کے کپتان علی عباس پنوں پربانہ اور ڈیفینسر محمد عمیر باجوہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے ٹیم کے نام کی۔ شوٹنگ بال پاکستان میں ایک محبوب کھیل ہے اور اس قسم کے ٹورنامنٹس اس کھیل کی مقبولیت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں