73

*سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم جلد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی*

*سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم جلد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی*

سینیٹ میں منظور ہونے کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل جلد ہی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم اپوزیشن ارکان کے واک آؤٹ کے بعد دو تہائی اکثریت سے منظور ہوگئی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف جب بولنا شروع ہوئے تو اپوزیشن بنچوں کی طرف سے شور شرابے اور نعرے بازی سے ان کی تقریر میں خلل ڈالا گیا۔

صدر کے لیے استثنیٰ (immunity) کے موضوع پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ سربراہ مملکت کے لیے کئی ممالک میں ایک معمول کی روایت ہے۔

انہوں نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومتی بنچوں پر تنقید کرنے والے کون ہوتے ہیں جب کہ ان کی صفیں ان لوگوں سے بھری پڑی ہیں جنہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

پی ٹی آئی کے اراکین نے ”گو زرداری گو“ اور ”زندہ باد عمران خان“ کے نعرے لگائے جبکہ سابق وزیر اعظم کو ”راجہ رینٹل“ قرار دیا۔

سینیٹ میں 27 ویں ترمیم وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں پیش کی، جبکہ سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کارروائی کی صدارت کی۔

بل کی منظوری سے قبل، اپوزیشن بنچوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور اس کے اتحادی شراکت داروں کے خلاف نعرے بازی کی۔ وفاقی وزیر قانون نے ترمیم پیش کرنا شروع کی تو اسی دوران قانون سازوں نے بل کی نقول کو پھاڑ دیا اور اعظم نذیر تارڑ کی میز کی طرف اچھال دیا۔

زیادہ تر اپوزیشن ارکان نے اس کے بعد واک آؤٹ کیا، جس سے بل کی آسانی سے منظوری کی راہ ہموار ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں