*مستونگ میں چار ماہ بعد یوفون انٹرنیٹ سروس بحال صارفین میں خوشی کی لہر*
مستونگ شہر میں چار ماہ کے طویل تعطل کے بعد یوفون کی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے، جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق،دہشت گردوں کے ممکنہ کاروائیوں کو روکنے کے لیئے معطل کردی گئی تھی جس کے باعث صارفین کو رابطے، تعلیمی سرگرمیوں اور آن لائن کاروبار میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
شہریوں نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے روزمرہ کے کام اب معمول کے مطابق چل سکیں گے۔