57

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *10 نومبر 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی

🚨 (2) آئینی ترمیم کی حمایت میں 64 ووٹ آئے، مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا

🚨 (3) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم پیش کی؛ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ترمیم کو شق بہ شق پڑھتے ہوئے رائے شماری کرائی

🚨 (4) اپوزیشن بینچوں کے ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے

🚨 (5) آرٹیکل 243 کی 2 شقوں میں ترمیم منظور، فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی

🚨 (6) پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان کا 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ

🚨 (7) قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش نہیں کی گئی، اجلاس کل صبح تک ملتوی

🚨 (8) تاحیات کسی کو عدالتی کارروائی سے تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کیخلاف ہے: شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی

🚨 (9) 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والے جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان سے صحافیوں کے سخت سوالات، سینیٹر نے صحافیوں کو دیکھتے ہی دوڑ لگادی

🚨 (10) سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 20 خوارج جہنم واصل، آئی ایس پی آر

🚨 (11) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک

🚨 (12) فوج کی وجہ سے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، سیف اللہ ابڑو سینیٹ نشست سے مستعفی

🚨 (13) 27 ویں ترمیم منظور ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں: فیصل واوڈا

🚨 (14) یہ لمحہ آپ سے لیڈرشپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے: جسٹس منصور کا چیف جسٹس کو خط

🚨 (15) عدلیہ متحد نہ ہوئی تو اسکی آزادی اور فیصلے متاثرہونگے، جسٹس منصورکا 27 ویں ترمیم پر چیف جسٹس کو خط

🚨 (16) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کر دیا

🚨 (17) مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ، ترجمان جے یو آئی

🚨 (18) 26 ویں ترمیم میں بھی شب خون مارا گیا تھا، آزاد عدلیہ کے بغیر انصاف ممکن نہیں، لطیف کھوسہ

🚨 (19) امریکی کروڈ آئل کا دوسرا بحری جہاز بھی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل

🚨 (20) مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ڈاکٹر نبیہا علی پر کڑی تنقید

🚨 (21) راولپنڈی، گوجر خان روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

🚨 (22) کراچی؛ نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، 2 جاں بحق، 4 شدید زخمی

🚨 (23) لاہور: ہربنس پورہ میں سلنڈر دھماکے سے عمارت کی ایک منزل منہدم، 3 افراد جاں بحق

🚨 (24) صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور

🚨 (25) ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری

🚨 (26) پاک افـغـاـ ن مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے ترک صدر کا اہم وزرا کو پاکستان بھیجنے کا اعلان

🚨 (27) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی گئی

🚨 (28) 27 ویں ترمیم منظور: اسحاق ڈار کی سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد

🚨 (29) لاہور: معروف ادیبہ، محقق اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں

🚨 (30) فی تولہ سونے کی قیمت 7400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے ہوگئی

🚨 (31) سموگ تدارک اقدامات کی عملدرآمد رپورٹ 12 نومبر تک طلب

🚨 (32) لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواجہ سراء قتــل

🚨 (33) 27 ویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم

🚨 (34) 27ویں آئینی ترمیم پر سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

🚨 (35) وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کے امور پر گفتگو

🚨 (36) ’ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں‘، آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے دلچسپ ریمارکس

🚨 (37) لوئر دیر: قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مین گیٹ، کھڑکیوں کو جزوی نقصان، مقدمہ درج

🚨 (38) عروب کو گھسیٹنا بند کردیں: ڈکی بھائی کے بھائی ضیا ذوالفقار کا جذباتی ویڈیو پیغام

🚨 (39) پاکستان میں ہونے والی ٹی20 ٹرائی سیریز کیلئے زمبابوے نے سکواڈ کا اعلان کردیا

🚨 (40) قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی پیدائش

🚨 (41) ہیلمٹ نہ پہننے پر 20 لاکھ سے زائد کا چالان، بھارتی شہری نے سر پکڑ لیا

🚨 (42) امریکا: سینیٹ سے فنڈنگ معاہدہ منظور، شٹ ڈاؤن ختم ہونے کی امید

🚨 (43) سوڈان: نسل کشی کے ثبوت مٹانے کیلئے لاشیں جلائی جا رہی ہیں: میڈیکل تنظیم

🚨 (44) آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک نے بھی بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی لگا دی

🚨 (45) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

🚨 (46) پاکستان کے الپائن اسکیئر محمد کریم نے سرمائی اولمپکس 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

🚨 (47) سنگا کپ میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

🚨 (48) دسویں تھل جیپ ریلی ختم، فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا

🚨 (49) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا

🚨 (50) میجر ساکر لیگ کپ میں سٹار فٹبالر لیونل میسی کی شاندار پرفارمنس

🚨 (51) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس پر بند

🚨 (52) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی پاکستان پہنچ گئے

🚨 (53) وزیراعظم کی کیش لیس معیشت کیلیے تمام اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایت

🚨 (54) جولائی تا ستمبر: عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول

🚨 (55) لاہور: پولیو ٹیم پر حملے میں ایک خاتون ورکر زخمی، مقدمہ درج

🚨 (56) پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 60 کنفرم مریض رپورٹ

🚨 (57) پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹوں میں 63 نئے کیسز کنفرم

🚨 (58) حکومت کی جولائی تا ستمبر ٹیکس آمدنی 3 ہزار 46 ارب روپے تک پہنچ گئی

🚨 (59) اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ

🚨 (60) ایچ سی سی کیخلاف طبی اداروں کی درخواستیں خارج، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

🚨 (61) سعودیہ سے کراچی پہنچے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات پر فوری ہسپتال منتقل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں