November 17, 2026

میرپورخاص (شاھدمیمن) میرے والد کی زمین پر میرے چچا اور اس کے بیٹوں نے قبضہ کر کے جعلی

IMG-20251111-WA0184

میرپورخاص (شاھدمیمن) میرے والد کی زمین پر میرے چچا اور اس کے بیٹوں نے قبضہ کر کے جعلی دستاویزات بنوا کر اپنے نام کر لی ہے، متعلقہ حکام اس کا نوٹس لے کر میرے ساتھ انصاف کریں ان خیالات کا اظہار شادی پلی کے رہائشی راجہ خالق دل نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ والد کی وفات کے بعد میرے چچا غلام قادر دل اور اس کے بیٹے مرتضیٰ دل نے ریونیو اہلکاروں کی ملی بھگت سے میرے والد کی زرعی اراضی 500 ایکڑ سے زائد رقبہ پر قبضہ کر لیا ہے میں نے متعلقہ حکام کو بھی شکایت کی ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ لوگ مجھے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں شادی پلی پولیس اسٹیشن میں اس طرح کی شکایت درج کرانے کے باوجود پولیس کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے مذکورہ افراد سے مجھے جان کا خطرہ ہے انھوں نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے ان کی زمین کا قبضہ ختم کروا کر مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔